سرگودھا ٹال پلازہ پر اینٹی کرپشن کی کاروائی

سرگودھا (انویسٹی گیشن ٹیم) اینٹی کرپشن کی کاروائی ۔ٹھیکیددار کا عملہ محکمہ ہائی وے کے اہلکاران کی ملی بھگت سے ٹال پلازہ لاہور روڈ سے زائد وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چوہدری سعید احمد ایڈووکیٹ ، چک نمبر 81جنوبی سرگودہا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ لاہور روڈ پر محکمہ ہائی وے کے 2ٹال پلازہ ہیں ۔ اگر کسی شخص نے ایک ٹال پلازہ کراس کر کے دوسرا ٹال پلازہ کراس نہ کرنا ہو تو ٹھیکہ کی شرائط کے مطابق اس سے آدھی فیس لی جانی ہوتی ہے جبکہ آدھی فیس کی پرچیاں ہی نہ چھپوائی گئی ہیں اور ٹال پلازہ کا موجودہ عملہ مکمل فیس وصول کر رہا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ مدعی کی اس درخواست پر تنویر امجد ، سرکل آفیسر ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودہا نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کر کے ٹھیکیدار کے عملہ غلام مصطفی ولد محمد خلیل سکنہ ہڈالی، غلام عباس ولد عبدالکریم سکنہ بھکر خضر حیات ولد حاجی نوراکبر سکنہ کبیر والا ،احمد خان ولد محمد اشرف سکنہ موسی خیل میانولی ، بلال احمد ولد محمد ممتاز سکنہ موسی خیل، شفیع اللہ ولد امیر عبداللہ سکنہ میانوالی ، جاوید اختر ولد احمد خان سکنہ جھنگ کو شیڈول سے زائد وصولی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر کے ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس کی مکمل چھین بین کی جارہی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے کے ذمہ داراہلکاران وافسران کو بھی شامل تفتیش کر کے ان کا تعین کیا جائیگا۔

0 comments

Write Down Your Responses