وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے انتہائی کم آمدن والے طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے خصوصی پروگرام کی منظوری دے دی

لاہور(انویسٹی گیسن ٹیم) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے انتہائی کم آمدن والے طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے خصوصی پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں  پہلے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد کم وسیلہ خاندان فائدہ اٹھاسکیں گے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت صوبے کے انتہائی کم وسیلہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا رانا مشہود احمد خان، بلال یاسین، حمیدہ و حید الدین، عبد الوحید چوہدری ، اراکین اسمبلی، سیکرٹریز صنعت، خزانہ ، خوراک، اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلی نے انتہائی کم وسیلہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے خصوصی پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو ماہانہ براہ راست سبسڈی دینے کے پروگرام پر جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 لاکھ سے زائد کم وسیلہ خاندانوں کو سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی دینے کے لئے پنجاب حکومت اپنا ڈیبٹ کارڈ کا اجرا کرے گی،  ڈیبٹ کارڈ 5 سال کے لئے کار آمد ہوگا اور اس پر سبسڈی حاصل کرنے والے فرد کا نام اور کمپیوٹرائز ڈ شناختی کار ڈکا نمبر درج ہوگا۔
شہبازشریف نے پنجاب خدمت کارڈ کے ڈیزائن کی منظوری دیتے ہوئے فی الفور کارڈز کی تیاری کی ہدایت کردی، اس موقع پر کم وسیلہ طبقات اور عوام کے لئے دیگر سماجی پروگراموں کے بارے میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کی تجویز دی گئی، جس پر  شہباز شریف نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے بھی کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

0 comments

Write Down Your Responses