بے روز گار افراد کو سود سے پاک قرض کا اجرا کر کے دینی روایات کو زندہ کیا

سرگودہا(انویسٹی گیشن ٹیم) اخوت کے ادارے کے زیر اہتمام سرگودہا ایریا کے چودہ ہزار ستائیس ممبرز میں سے اب تک بائیس کروڑ سترہ لاکھ بائیس ہزار روپے کے بلا سود قرض حسنہ کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ یہ بات چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی اخوت محمد عرفان بٹ نے گول چوک مسجد میں اخوت کے زیر اہتما م نا دار بے روزگار اور مستحق افراد میں قرض حسنہ کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی تقریب میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، اخوت کے منیجر خرم اور تاجر راہنما شفیق الرحمن نے بھی شرکت کی۔محمد عرفان بٹ نے بتایا کہ آج سرگودہا کی دو برانچوں کے ذریعے 269افراد میں 51 لاکھ 28ہزار روپے کی رقم تقسیم کی گئی جس میں سرگودہا برانچ نمبر ایک کے ذریعے 129ممبر ز میں 29لاکھ 45ہزار روپے جبکہ برانچ نمبر دو کے 140ممبرز میں 21لاکھ 83ہزار روپے کی چیک دئیے گئے اس موقع پر محمد عرفان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کے ادارے نے ملک میں پہلی بار کم آمدنی والے بے روز گار افراد کو سود سے پاک قرض کا اجرا کر کے دینی روایات کو زندہ کیا ہے اس انقلابی اقدام کے ذریعے اب تک ملک کے لاکھوں افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر لی گئی رقم باقاعدگی سے واپس کر رہے ہیں جس سے یہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر کے دیگر مستحق افراد کی مدد اور انہیں اپنے کاروبار کے مواقع مہیا کرنے میں بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے اس ادارے کی دیگر خوبیوں میں قرض خواہان کا مسجد کے ساتھ رابطہ پیدا کرکے انہیں دین اسلام ، نماز اور اسلامی تعلیمات کی طرف گامزن کرنے اور اسلامی مواخات کا سوئے ہوئے جزبے کو بھر سے زندہ کرنا ہے ۔تقریب سے ڈاکٹر ہارون ا لرشید تبسم اور تاجر راہنمانے بھی خطاب کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses