انجمن تاجران کے اجلاس میں واقعہ میں شہیدہونیوالوں کے ورثاء کیلئے فوری طورپروفاق اورحکومت پنجاب سے مالی امدادکامطالبہ کیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈ ڈیرہ کااجلاس زیرصدارت چوہدری جمیل احمد منعقدہوا۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ شعیب خان‘محمدرفیق بھٹہ‘حاجی احمددین‘حاجی عبدالرحمن‘محمدفاروق‘امجدکریم‘حاجی ظفر‘محمدرمضان ٹیڈی‘حکیم استرانہ ‘بلاول محسود‘محمدطاہر‘محمدندیم‘محمدارشد‘محمدحاجی یامین‘علی اکبر ولی‘عقیل چکڑیال‘محمدمحسود‘خوشحال الرحمن خٹک‘حاجی عبدالکریم‘حاجی محمدعمر‘عبدالقدوس اعوان محمد خالدودیگرتاجررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپرسانحہ راولپنڈی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورواقعہ میں شہیدہونیوالوں کے ورثاء کیلئے فوری طورپروفاق اورحکومت پنجاب سے مالی امدادکامطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ نہایت افسوس کامقام ہے کہ ابھی تک وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی طرف سے تاحال کوئی مالی اعلان نہیں کیاگیاجوکہ قابل مذمت ہے ہم سانحہ راولپنڈی کی تاجربرادری کے ہمیشہ ساتھ ہیں اورانکی جانب سے ملنے والی ہرکال پر لبیک کہیں گے۔ہم ڈیرہ میں امن وامان کی فضاء کو برقراررکھنے پرعوام اورعلماء کرام ‘تاجربرادی اورسول سوسائٹی کیساتھ ڈی پی اوڈیرہ ‘ڈپٹی کمشنرڈیرہ تہہ دل سے مشکورہیں کہ انہوں نے تمام مکاتب فکراورتاجروں کواعتمادمیں لیکرایک اچھی روایت کاآغازکیااورمحرم کوپرامن بنانے پرسٹیشن کمانڈرڈیرہ‘کمشنرڈیرہ‘ڈپٹی کمشنر‘ڈی آئی جی ڈیرہ‘ڈی پی اوڈیرہ اورڈی ایس پی سٹی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آخرمیں سانحہ پنڈی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

0 comments

Write Down Your Responses