انڈسٹرئل سیکٹر کے لیے تین ماہ تین ماہ، گیس بندش کا فیصلہ، انڈسٹری کو ختم کر نے کا اقدام ہے، شہزاد یو نس

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیخ شہزاد یو نس نے کہا ہے کہ حکو مت نے انڈسٹرئل سیکٹر کے لیے تین ماہ تین ماہ کے لیے گیس بندش کا فیصلہ کر کے ملک سے انڈسٹری کو ختم کر نے کے لیے اقدام کیا ہے پا کستان کے برآمدکندگان کو اپنے برآمدات کے آ ڈ ر پو رے کر نے میں مشکلات کا سا منا ہو گا برآمد کند گان کو اربوں ڈا لر کا نقصان ہو گا انٹر نیشنل سطح پر ملک کی بد نا می ہو گی وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکو مت وقت کی طرف سے انڈسٹرئل سیکٹرکو تین ماہ کے لیے گیس بندش کا فیصلہ زہر قا تل ثا بت ہو گا لا کھوں پاور لو مز ورکرز سمیت اس شعبہ سے وابستہ افراد بے روز گار ہو جا ئیں انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان نے اربوں ڈالر کے ایکسپورٹ کے آرڈر بک کیے ہو ئے ہیں جن کو پورا کر نے میں شدید مشکلاتکا سا منا ہو گا بیشتر آرڈر کینسل ہو نے کے خدشات ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف برآمد کندگان کو اربوں ڈا لر کا نقصان تو ہو گا مگر دوسری طرف حکو مت کو مختلف ڈیوٹیز کی مد میں حا صل ہو نیوا لے زر مبا دلہ سے بھی ہا تھ دھو نا پڑیں گے ملک میں بے روز گاری میں بھی اضا فہ ہوگا لاء اینڈ آرڈر کے مسا ئل پیدا ہو نگے انہوں نے حکومت مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر حکومت انڈسڑئل سیکٹر کے لیے گیس بندش کے فیصلے کو واپس لے اور نئے شیڈول کا اعلان کر ئے ۔

0 comments

Write Down Your Responses