رقم کے تنازعے پرعلاقہ خان پورمیں دوبھائیوں نے بائیس سالہ نوجوان کوچھ گھنٹے تک حبس بیجامیں رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) رقم کے تنازعے پرعلاقہ خان پورمیں دوبھائیوں نے بائیس سالہ نوجوان کوچھ گھنٹے تک حبس بیجامیں رکھ دیا‘صدرپولیس نے اقدام قتل کیس کے اشتہاری کوچھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔بارہ لاکھ چالیس ہزارروپے کے جعلی چیک کامقدمہ پہاڑپورپولیس نے درج کرلیا۔کلاچی میں تین افرادنے چھریوں کے وارکرکے ایک شخص کوزخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدودمیں واقع علاقہ خان پورمیں رقم کے تنازعے پر جہانگیراورمنیروزیرنامی دوبھائیوں نے بائیس سالہ امیرزادہ محسودنامی نوجوان کواپنی بیٹھک میں بندکردیا۔پروآپولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔صدرپولیس نے اقدام قتل کیس کے اشتہاری اللہ نوازولداللہ ڈتہ سکنہ بڈھ کوچھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔کلاچی شہرکے محلہ زرنی خیل میں سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر تین افرادنے چھریوں کے وارسے خالدکوزخمی کردیا۔تھانہ پہاڑپورمیں کاٹھگڑھ کے رہائشی نعمت اللہ نیازی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ کوٹلہ لودھیان کے رہائشی عبدالعلیم نے لین دین پراسکوبارہ لاکھ چالیس ہزارروپے کاجعلی چیک دیاہے۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے

0 comments

Write Down Your Responses