پاکستان پوسٹل فاونڈیشن ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاجھانسہ دیکرملازمین سے لاکھوں روپے بٹورلئے

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) پاکستان پوسٹل فاونڈیشن ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاجھانسہ دیکرملازمین سے لاکھوں روپے بٹورلئے ضلع بہاول پورسے 40 پوسٹل اہلکاروں سے الاٹمنٹ فارم پر دستخط کراکے فی اہلکار ایک لاکھ روپے کاٹیکہ لگادیا متاثرہ اہلکاروں نے عدالت سے رجوع کرلیا تفصیل کے مطابق پاکستان پوسٹل فاونڈیشن اسلام آباد نے بہاول پورسمیت پورے ملک کے ہزاروں پوسٹل اہلکاروں سے اسلام آباد میں پوسٹل کالونی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاجھانسہ دیکر لاکھوں روپے وصول کرلئے جبکہ اسلام آبادمیں نہ تواس قسم کی کوئی سکیم ہے اورنہ ہی کوئی پلاٹ الاٹ کیاگیاہے یہ بات بہاول پورپوسٹ آفس کے اہلکاروں مسرت عباس پوسٹ ماسٹر ،محمدمشرف ڈرائیور،مس عمرانہ کلرک ،محمدمقصودمیل پیون،محمدصادق میل پیون،محمداختر پوسٹ ماسٹر کیوایم سی برانچ، محمدشفیق میل پیون ،مس مہوش ناز کلرک، مس حمیرا بشیر کلرک، مس ماہ جبیں بخاری پوسٹ ماسٹر سٹی پوسٹ آفس بہاول پور سمیت 18 اہلکاروں نے ایک ملاقات میں بتائی انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ کی تاریخ کایہ سب سے بڑا فراڈ ہے اہلکاروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پوسٹل فاونڈیشن اسلام آباد نے 2012 ء میں اسلام آباد میں پوسٹل کالونی کے نام سے ایک ہاوسنگ سکیم متعارف کرائی جسکے تحت پوسٹ آفس کے اہلکاروں کو 5.7.10.20 مرلہ کے پلاٹ قسطوں پرانتہائی کم قیمت پردینے کاوعدہ کیاگیا جس پر پورے بہاول پورسمیت پورے پاکستان میں پوسٹ آفس اہلکاروں سے فی کس ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرکے ایک ہزار روپے قسط کاٹناشرو ع کردی گئی متاثرین نے بتایا کہ پاکستان پوسٹل فاونڈیشن اسلام آباد نے اسلام آبادکری روڈ پر ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ دینے کااعلان کیالیکن موقع پر اس قسم کی کوئی سکیم کاوجودبھی نہ ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان اورپوسٹ آفس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ تمام اہلکاروں کی جانب سے ہاوس بلڈنگ سے قرضہ لیکر ایک ایک لاکھ روپے ہمارے زمہ ڈال دی گئی ہے وہ رقم ہمیں واپس کی جائے 

0 comments

Write Down Your Responses