مطالبات کے حق میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیوٹیچنگ نے ہسپتال میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کاانعقادکردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) مطالبات کے حق میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیوٹیچنگ نے ہسپتال میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کاانعقادکردیا‘مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھاجائیگا‘صدراحمدشاہ مروت۔تفصیلات کے مطابق صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈیرہ نے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ کاانعقادکردیا۔جس میں ایسوسی ایشن کے صدراحمدشاہ مروت کے علاوہ دیگرعہدیداران وممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر احمدشاہ مروت نے کہاکہ 7ستمبر2013ء کولیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں منعقدہ ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس میں پی ایم اے نے پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاورکی حوالگی اوربی ایس سی آنرزکی کلاسزکے اجراء ‘ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیساتھ رجسٹریشن برائے محدودپریکٹس ‘ٹائم سکیل برائے پیرامیڈیکل سٹاف ‘ہیلتھ صوبائی الاؤنس کی منظوری سمیت چھ مطالبات حکومت کوپیش کئے تھے اورایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی لیکن حکومت نے ایسوسی ایشن کے مطالبات کومنظورنہیں کیا۔جوکہ زیادتی ہے۔اس سے پیرامیڈیکل برادری میں مایوسی ہوئی ہے۔مخصوص حالات کے پیش نظرپیرامیڈیکل برادری نے حتی الوسیع احتجاج سے گریزکیالیکن ہرطرف سے مایوسی ملنے کے احتجاج کے علاوہ اورکوئی راستہ باقی نہ رہالہٰذااس دفعہ مسائل کے حل تک ہمارااحتجاج جاری رہیگا۔

0 comments

Write Down Your Responses