وہاڑی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور والدین میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک تخلیقی پپٹ شو کا اہتمام

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) وہاڑی سول سوسائٹی نیٹ ورک (ایس پی او) اور وومن زون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور والدین میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایک تخلیقی پپٹ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام میں ایم پی اے شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکیلی حکومت تعلیمی اداروں کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل نہیں کر سکتی اسکے لئے سول سوسائٹی کو بھی میدان میں آنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے بجٹ کا 26فیصد حصہ تعلیم کیلئے وقف کرکے انقلابی اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے شو ہونے چاہئے انہوں نے تعلیمی اداروں بالخصوص گورنمنٹ گرلز سکول ایف بلاک وہاڑی جو کہ وہاڑی شہر کی قدیمی درس گاہ ہے جسکا قیام 1938میں ہوا تھا کے مسائل حل کرنے بالخصوص طالبات کیلئے پانی اور صفائی کیلئے خاکروب کی بھرتی کیلئے حکومت کی توجہ دلائیگی تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسرار الحق نے کہا کہ محکمہ کی تعلیم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اداروں کی تنزئین و آرائش اور مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے سول سوسائٹی نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا جنکی معاونت سے سکولوں میں فرنیچر سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں تقریب میں وومن زون ویلفیئر سوسائٹی کی صدر عظمی سلیم نے کہاکہ گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی ذمہ داری والدین ، انتظامیہ اور سول سوسائٹی پر بھی عائد ہوتی ہے تقریب میں وہاڑی سول سوسائٹی نیٹ ورک کے چیئرمین و صدر وہاڑی پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد ، اور سوشل سروسز کے سیکرٹری میاں جہانزیب یوسف، ایس پی او ملتان کے پروگرام آفیسر طاہر شبیر ، پرنسپل سکول ہذاسیدہ شہناز بخاری ، وحید احمد بھٹی ، جاوید اقبال شاہ ، محمد وسیم چوہدری سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وقار عظیم لودھی نے سر انجام دیئے

0 comments

Write Down Your Responses