محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ فساد کا کوئی خطرہ نہ ہے :ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر بہاولنگر اطہر اسماعیل

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ایم وی این نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر بہاولنگر اطہر اسماعیل نے گزشتہ شب اپنے مختصر دورہ ہارون آباد کے موقع پرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ فساد کا کوئی خطرہ نہ ہے کیونکہ گزشتہ 66برسوں کے دوران یہاں پر کبھی بھی فرقہ واریت نہ ہوئی ہے بلکہ دو دھائی پہلے جبکہ فرقہ واریت اپنے پورے عروج پر تھی اس وقت بھی ہمارا ضلع اس کا شکار ہونے سے قطعی طور پر محفوظ ہی رہا لیکن اب ہمیں اگر کوئی خطرہ ہو سکتا ہے تو وہ پیشہ ور اور تربیت یافتہ دہشتگردوں ہی سے ہے اس کے لئے کوئی باہر سے آیا ہوا اجنبی شخص ہوگا ۔شہریوں کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے گرد و پیش پر گہری نظر رکھیں ۔ڈی پی او نے کہا محرم الحرام کے موقع پر قانون کی بالا دستی مکمل طور پر قائم رکھی جائے گی اور پوری شدت کے ساتھ قانون پر عمل اور پابندی کرائی جائے گی ۔نیز ہر صورت میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران پاک فوج کے مسلح جوان بھی موجود ہونگے اس سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔بعد ازاں ڈی پی او بہاولنگر نے ہارون آباد کے ڈی ایس پی ملک محمد رفیق کھوکھر اور ماتحت پولیس عملہ کے ہمراہ تعزیہ جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا 

0 comments

Write Down Your Responses