راجو نظامانی یوسیز بنانے میں ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں ،ٹنڈو سائینداد یوسیز نام ختم کرنا سراسر ایک زیادتی کا عمل ہے

ٹنڈو محمد خان( ایم وی این نیوز) 60 سالہ قائم یونین کونسل ٹنڈو سائینداد کو مختلف یوسیز مین تقسیم کر کے یوسیز کا نام ختم کروا کر ٹنڈو محمد خان میونسپل بجاء 14 کلومیٹر دور راجو نظامانیمیں شامل کرنے والے عمل کے خلاف ٹنڈو محمد خان کے مختلف سیاسی وسماجی شخصیتوں کی جانب سے شہر میں دی ہوئی شٹربند ہڑتال کے حکم میں شہر مکمل بند رہا ،شہر کے سارے کاروباری مراکز شاہی بازار،اسٹیشن روڈ،سونارا بازار، اناج منڈی،لاکھاٹ پھاٹک سمیت سمورے بھی بند نظر آئے اور محلے کے بھی دکان مکمل طور پے بند ہیں جبکہ شہر میں چلنے والا پیا بھی جام ہے ،اسی عمل سے آج پرائیویٹ اسکولوں نے بھی چھٹی کردی ہے اور سرکاری اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ایکشن کمیٹی کے رہنماء پیر احمد خالد سعید جان سرہندی نے صحافیوں کو بتایا ہم نے ٹنڈو سائینداد یوسیز کوتقسیم کرنے کے خلاف پرامن احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ،جلسوں اوتر دھرنوں کے بعد اب ہڑتال کا حکم دیا ہے،ہمارے مطالبہ کو سنجیدگی سے نہ لیا اور عوامی راء کا احترام نہیں کیا تو احتجاجی تحریک بڑہائی جائے گیاور انہوں نے بتایا ٹنڈو سائینداد یوسیز ٹنڈو محمد خان شہر کے ساتھ ہے جہاں پے مال پڑی اور انڈس میڈیکل کالیج بھی موجود ہیں لیکن انہیں ٹنڈو محمد خان میونسپل سروس دینے بجاء 14 کلومیٹر دور راجو نظامانی میں شامل کیا جا رہا ہے اور بتایا راجو نظامانی یوسیز بنانے میں ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں ،ٹنڈو سائینداد یوسیز نام ختم کرنا سراسر ایک زیادتی کا عمل ہے اس کے علاوہ بھائی خان ٹالپور جیسے بڑے گوٹھ کو چھوڑ کر صدیق آباد یوسیز بنا کے اسے صدیق آباد میں شامل کرنا زیادتی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ٹنڈو سائینداد یوسیز کو ٹنڈو محمد خان میونسپل کمیٹی میں شامل کیا جائے اور کہا بھائی خان ٹالپور کو یونین کونسل کا درجہ دیا جائے اور دیھ سنگ اور دیھ کاری پے مشتمل راجو نظامانی یوسیز بنائی جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses