تحریک انصاف نے تبدیلی کانعرہ لگایاعوام کوانشاء اللہ تبدیلی نظرآئیگی

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کانعرہ لگایاعوام کوانشاء اللہ تبدیلی نظرآئیگی۔شوگرملوں کی طرف سے مقامی کاشتکاروں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔میرٹ کی بنیادپر گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران کام ہوگا۔ماضی میں گنے کی کرشنگ کے دوران سیاست کاعمل دخل رہا۔لیکن اب وہ دورگزرگیا۔مڈل مین کاکردارکسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی مختلف شوگرملوں کی انتظامیہ اورایوان زراعت کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ عرفان اللہ محسودبھی موجودتھے اجلاس میں المعزشوگرملزکے ایڈمن آفیسر راناسجاد‘ڈی جی ایم کین چشمہ شوگرملزنمبرون ملک بشیراعوان‘چشمہ شوگرملزنمرٹوکے جی ایم محمدنعیم‘ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرنذیراحمد‘کین انسپکٹرچوہدری خلیق‘اسسٹنٹ لیبرانسپکٹرفریدخان مروت‘ایوان زراعت کے نمائندے اورپی ٹی آئی کی طرف سے عظمت خان ‘مختیارخان بھٹنی اورعرفان کامرانی ودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر کاشتکاروں اورملزمالکان نے اپنے مسائل بیان کئے۔اورانکے حل کی ضرورت پرزوردیا۔اجلاس میں گنے کے کرشنگ سیزن کی 25نومبر2013ء سے آغاز‘مڈل مین کے کردارکے خاتمے‘مقامی کاشتکاروں کے گنے کی ملوں کوفراہمی‘گنے کی رقم کی فوری ادائیگی جیسے فیصلے کئے گئے۔صوبائی وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ مقامی کاشتکاروں اورزمینداروں کیساتھ اگرملوں نے زیادتی کی توملوں کوگنے کی ترسیل بندکردی جائیگی۔اگرجس کسی کاشتکاروزمیندارکے پاس’’ پاس بک‘‘ ہوگی مل اس کے گنے کولینے کی پابندہوگی۔مقامی ملوں میں پچاس فیصدملازمین مقامی سطح کے بھرتی کئے جائینگے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنرڈیرہ کی نگرانی میں بنائی گئی کمیٹی اس کاازالہ کریگ

0 comments

Write Down Your Responses