وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر اور آر ۔پی ۔او بہاولپور سے رابطہ ،امن و امان برقرار رکھنے پر شاباش

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر اور آر ۔پی ۔او بہاولپور سے رابطہ ،امن و امان برقرار رکھنے پر شاباش ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر اور آر ۔پی ۔او بہاولپور سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر اور پولیس اہلکاروں کو ہارون آباد ،چشتیاں اور بہاولنگر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے پر شاباش دی ۔جبکہ ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل امجد نے بعض میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن ومان کی صورتحال بہتر ہے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیانات اور خطبات میں ہم آہنگی ،یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses