رقبہ جات کا منظور شدہ پانی با اثر افراد لگا رہے ہیں۔جس سے چھوٹے کاشت کار متاثر ہو رہے ہیں

ہارون آباد(انویسٹی گیشن ٹیم)تحصیل ہارون آباد کے چکوک49 تھری آر،50,51,52,53,55,71,72,73,74,75,76 فور آر123,124 سکس آر25,37 تھری آر اور129 سکس آر کے زرعی رقبہ جات پر رہائشی کالونیاں آباد ہو گئی ہیں اور اب موقع پر فصلیں کاشت نہ ہو رہی ہیں۔ان رقبہ جات کا منظور شدہ پانی با اثر افراد لگا رہے ہیں۔جس سے چھوٹے کاشت کار متاثر ہو رہے ہیں۔متاثرین نے وزیر آبپاشی،سیکرٹری آبپاشی پنجاب،چیف انجنیئر آبپاشی بہاول پور،سرکل کینال آفیسر بہاول نگر،ایکسین ہاکڑہ برانچ بہاول نگر اور صدور صاحبان تنظیم آب نوشاں انہار تھری آر،فور آر،سکس آر،سیون آر سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی کالونیوں الے رقبہ جات کا پانی خارج کرکے تمام پتی داروں میں تقسیم کرکے انصاف کے تقاضے پوری کیے جائیں۔

0 comments

Write Down Your Responses