ازل سے ابد تک خیر و شر کی قوتوں میں جنگ جاری رہے گی

سر گو دھا (انویسٹی گیشن ٹیم ) امام بارگاہ شاہ مردان پھلروان کے سجادہ نشین سید علی رضا نے کہا ہے کہ ازل سے ابد تک خیر و شر کی قوتوں میں جنگ جاری رہے گی حضرت امام حسین عالیمقام اور انکے قافلہ نے میدان کربلا میں شر کی قوتوں سے ٹکرا کر رہتی دنیا تک انہیں ملامت کا سزا وار ٹھہرا دیا انہوں نے کہا کہ آج بھی شر کی قوتیں اپنے پھن پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں جنہیں انکے انجام تک پہنچانے کے لیے اسوہ شبیری اپنانے کی ضرورت ہے امام عالی مقام نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کو ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا،آج امن تباہ کرنے اور انسانیت کو اسکی معراج سے گرانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بالخصوص مسلمانوں کے اندر باہمی اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے پر امن ماحول میں ہی ترقی اور فلاح کے رستے بنتے ہیں سید علی رضا نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندر رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses