گرین بیلٹس کی ہارٹیکلچر سائنس کے مطابق ترتیب وتزئین کے لئے لاہور سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)فیصل آبادشہر میں گرین بیلٹس کی ہارٹیکلچر سائنس کے مطابق ترتیب وتزئین کے لئے لاہور سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے شہر کی سرسبز وشادابی اورماحول کو مزید پرکشش وخوشنما بنانے کے لئے مختلف شاہراؤں کے درمیان اور اطراف کی گرین بیلٹس کے علاوہ کینال روڈ کے اطراف میں پارک کو مخصوص تھیم کے مطابق ڈویلپ کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے لئے پی ایچ اے لاہور سے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر محمد تحسین کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ اکرم اللہ نیازی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم نے فیصل آبادکادورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی او نورالامین مینگل اور ایم ڈی (پی ایچ اے)عاشق ڈوگر کے ہمراہ شہر کی مختلف شاہرات کی گرین بیلٹس اورعبداللہ پور چوک سے گٹ والاتک کینال روڈ کی دونوں اطراف کامعائنہ کیاتاکہ سائنسی طریقے وقرینے سے ان کو خوبصورت پودوں اوررنگ برنگے پھولوں سے شاندارانداز میں سجایاجاسکے۔ڈی سی اونے ماہرین کی ٹیم کو ٹاسک دیتے ہوئے کہاکہ وہ فیصل آباد کے ماحولیاتی حسن کو لاہور کی طرز پرسنوارنے میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبھرپورانداز میں بروئے کارلائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے وسائل میں اضافہ کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses