پورے کراچی میں کلب کرکٹ کا جال بچھا دیں گے : پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی (ایم وی این نیوز)اعجازاحمد فاروقی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ زون وی کا فائنل لانڈہی جیم خانہ گراؤنڈ پر نیو پیرا ماؤنٹ اور رائل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل کی تقریب کے صدر، صدارتی امیدوار KCCA پروفیسر اعجاز فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ پورے کراچی میں کلب کرکٹ کا جال بچھا دیں گے اور جو ٹورنامنٹ بھی کھیلے جائیں گے ان میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی نہ توانٹری فیس ہوگی اور نہ ہی گراؤنڈ اور گیندوں کی مد میں کوئی رقم لی جائیگی کلب کرکٹ نے ہی بڑے کھلاڑی پیدا ہوتے ہیں لانڈہی کورنگی کی کلب کرکٹ سے تسلیم عارف ،ساجد علی ،محمد اسلم ،عامر حنیف ،امتیاز عباسی ،وحید مرزا جیسے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے فائنل کے مہمان خصوصی شفیق کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ایک طرف نظم و ضبط کا درس دیتا ہے تو دوسری طرف اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتا ہے KCCA کے الیکشن میں فاروقی پینل انشاء اللہ تعالیٰ فتح کے بعد کراچی میں کرکٹ کے ذریعے پیار و محبت کا پیغام عام ہوگا اور کراچی میں کلب کرکٹ کا بول بالہ ہوگااس موقع پر خالد نفیس اور جاوید خان نے بھی خطاب کیا فائنل کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اعجاز فاروقی نے نقد انعامات دےئے ۔اس موقع پر زون کے نومنتخب سیکریٹری منیر قادری ،خازن عارف وحید ،زون II کے چےئر مین جاوید احمد خان ،زون III کے سیکریٹری رئیس احمد ،زون V کے چےئر مین سید محمد احمد نقوی ،سیکریٹری شہباز قریشی ،خازن محمد سلمان ، KCCA کے سابق عہدیدار توصیف صدیقی ،ظفر احمد ،سعید جبار ، جمیل احمد ،شہزاد عالم،افتخار الزماں خان ،محمد اصغراور دیگر بھی موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses