پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن(انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ پچ پہلے بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اس لئے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہم بارش کے باعث بدقسمتی سے ہار گئے ورنہ میچ میں ہماری پوزیشن مستحکم تھی تاہم ہم پچھلے میچ کو بھول کر نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انور علی کی جگہ سعید اجمل کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس دی اور ہم آج بھی جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو کم سے کم اسکور تک محدود کریں تاکہ ہمارے لئے ہدف حاصل کرنا آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوٹسوبے، ہینری ڈیوڈز اور عمران طاہر آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے اور ان کی جگہ آرن پھنگیسو، اے بی ڈیویلیرز اور ڈیوڈ ویز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4 رنز سے شکست ہوئی تھی

0 comments

Write Down Your Responses