انچولی میں پیش آنے والے واقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر میر پورخاص میں یوم سوگ منایا گیا

میرپورخاص( ایم وی این نیوز ) انچولی میں پیش آنے والے وقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر میر پورخاص میں یوم سوگ منایا گیا۔ میرپورخاص زون کے ذمہ داران وکارکنان سمیت ہمدردوں میں بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندہی اور سیاہ پرچم لہرا کر انچولی بم دھماکوں کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زیراہتمام جناح ہال بلدیہ کمپلیکس پر شہدائے انچولی کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوا نی وفاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق ،جوائنٹ انچارج شہباز احمدخان واراکین زونل کمیٹی سیکٹرز اور یو نٹس کے ذمہ داران وکارکنان APMSOلیبر ڈویژن ،لیگل ایڈ کمیٹی ،میڈیکل ایڈ کمیٹی ،شعبہ خواتین اور دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت حق پر ست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق اور حق پر ست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے ذمہ داران وکارکنان سے بات کرتے ہوئے کہہ کے کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی نسل کشی کرنا ملک کے خلاف ایک سازش ہے ملک واسلام دشمن قوتیں ملت اسلامیہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھٹرکا کر ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بھائی نے ہمیشہ مذہبی رواداری فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فررغ کا دزس دیا ہے اس سنگین صورت حال میں ہمیں مشالی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسند عناصر پر کٹری نظر رکھنا ہوگی تاکہ ہم ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا سکیں ۔انھوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سے کہاکہ اتحاد ویکجہتی اور امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنی کو ششیں تیزکردیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses