سانحہ راولپنڈی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یہ ملک اور اسلام کے خلاف سازش ہے

سرگودھا(آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل) انٹر نیشنل ختم نبوت پاکستان کے امیر اور ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے دورہ سرگودھا کے موقع پر مولانا قاری وقار احمد عثمانی سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یہ ملک اور اسلام کے خلاف سازش ہے تاکہ ملک میں امن اور استحکام پیدا نہ ہو سکے لیکن جس انداز میں پنجاب حکومت نے ایکشن لیا وہ قابل تعریف ہے مسجد مدرسہ اور تاجران کا جتنا بھی نقصان ہوا حکومت پنجاب نے اسکے ازالہ کا وعدہ کیا ہے امید ہے جلد از جلد ان وعدوں پر عمل ہوگا اور جو جوڈیشل کمیٹی بنائی گئی ہے وہ اپنی انکوائری احسن انداز میں کرے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات جنم نہ لے سکیں اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں سرگودھا انتظامیہ اور علماء کا کردار بھی قابل تعریف رہا جس نے با ہمی اتفاق سے امن کو قائم کرنے میں مثالی کردار ادا کیا یہ سن لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں 

0 comments

Write Down Your Responses