ڈی پی او بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی کھلی کچہری سائلین کی درخوستیں سن کر موقع پر احکامات جاری کیے

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستیں سن کر موقع پرایس ڈی پی اوز/ ایس ایچ اوز کو فون کال کرتے ہوئے فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا اور پارٹیوں کو طلب کر لیا۔تفصیل کے مطابق پری بی بی کی درخواست پر ڈی ایس پی احمدپور شرقیہ کوٹیلی فون کال کرکے فوری کاروائی کا حکم دیا۔کوثر پروین کی درخواست ایس ایچ او مسافر خانہ کو سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔حیات ولد غلام قادر کی درخواست پرتفتیشی آفیسر اور دونوں پارٹیوں کو طلب کر لیا۔جاوید احمد کی درخواست پر ڈی ایس پی یزمان کو معاملہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا۔دریں اثناء غلام شہباز،ظہور احمد،حنیفاں بی بی، پٹھان مائی حاجراں مائی،مہر غلام رسول،محمد ریاض اور تاج مائی نے درخواستیں پیش کیں جن کو سن کر ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

0 comments

Write Down Your Responses