میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے

سرگودھا(ڈپٹی انوسٹی گیشن انچارج۔چوہدری رحمان)میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری سرگودھا محترم رقیہ خان نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت پارٹی منشور کے مطابق عوامی فلاحی ایجنڈے پر عملدرآمد کی طرف بڑی تیزی سے گامزن ہے مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک با وقار ، خود امختار اور نا قابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں کو ئی مثال نہیں ملتی ۔ بلدیاتی الیکشن کے بعد ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری پارٹیوں کے ستائے ہوئے لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اس نے تمام وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا اور قوم کا پیسہ جائع ہونے سے بچایا ، اب بھی میاں برادران اپنی سابقہ روایت کے مطابق عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses