تحصیل ٹل میں اسلامی مدرسہ مکتبہ دارالعلوم پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں

ہنگو(انویسٹی گیشن ٹیم) تحصیل ٹل میں اسلامی مدرسہ مکتبہ دارالعلوم پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
 امریکی جاسوس طیارے نے علی الصبح ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے ٹنڈر میں مدرسہ مکتبہ دارالعلوم کو نشانہ بنا کر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ مدرسے کی عمارت بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ہلاک ہونے والے تمام افراد مدرسے کے طالبعلم ہیں۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مدرسہ میں امدادی کارروائیاں شروع کردی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے ہی امریکی ڈرون طیاروں کونچلی پروازیں جاری تھیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رہا۔
 گزشتہ روز ہی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ امریکی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اب پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے مذاکرات کا عمل متاثر نہیں کیا جائے گا تاہم سرتاج عزیز کے بیان کے ایک روز بعد ہی امریکا نے ڈرون حملہ نہ کرنے کے وعدے کی دھجیاں اڑادیں۔

0 comments

Write Down Your Responses