شاہ مردان شاہ پیر پاگاڑہ کی85ویں سالگرہ کی تقریبات پورے سندھ کی طرح سانگھڑ میں بھی جاری

سانگھڑ(انویسٹی گیشن ٹیم)شاہ مردان شاہ پیر پاگاڑہ کی85ویں سالگرہ کی تقریبات پورے سندھ کی طرح سانگھڑ میں بھی جاری ہیں آج سانگھڑ ۔سنجھورو ۔کھپرو سمیت ضلع بھر کے مکتلف مدرسوں اور مساجد میں شاہ مردان شاہ پیر پاگاڑہ کی روح کے ایصال چواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہوئی فقیر ہاوس میں مفتی محمد رحیم سکندر وریام فقیر خاصیخلی۔چوہدری افتخار احمد ودیگر نے پیر صاحب پاگاڑہ کی65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ان کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پیر صاحب شاہ مردان شاہ کی شخصیت پر تفصیل کی روشنی دالی سابقہ وزیر قانون چوہدری افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو آنے والی دس سال کے بعد ان کی باتوں کا احساس ہوگا پیر صاحب دور اندیش باتیں کرتے تھے جو سب کی سمجھ میں نہیں آتی تھیں ان کا کہنا تھا کہ شاہ مردان شاہ محب وطن انسان اور انسانوں اور پرندوں جانوروں سے محبت کرنے والی شفیق انسان تھے اس موقع پر مقررین خطاب کے دوران بار بار رو رو کر شاہ مردان شاہ کی باتوں کو یاد کرتے جس سے ماحول سنجیدہ ہوگیا تھا 
سنجرانی ہاوس میں فنکشنل لیگ کے رہنما عبدالمالک سنجرانی نے بھی پیر صاحب پاگاڑہ کی سالگرہ کا کیک ایک تقریب میں کاٹا اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما عبدالمالک سنجرانی کا کہنا تھا کہ شاہ مردان شاہ پیر صاحب پاگاڑہ زندہ دل شخصیت کے مالک تھے انھوں نے برطانیہ سے واپسی میں اپنے بے شمار دشمنوں کو معاف کرکے ان کو اعلیٰ عہدوں تک فائز کیا پیر صاحب نے کھبی بھی کسی کے خلاف کوئی بات نہ سنی نہ برداشت کی آج فنکشنل لیگ صرف شاہ مردان شاہ پیر پاگاڑہ کے اصولون پر چلے تو ہم کو کسی کے ساتھ بھی سیاسی اتحاد کی ضرورت نہ پڑے آج پارٹی میں مفاد پرستون کا ہولڈ ہے جس کی وجہ سے فنکشنل لیگ کو نقصان ہورہا ہے بلدیاتی الیکشن میں فنکشنل تب ہی کامیاب ہوگئی جب مفاد پرستوں کی ھرکتوں پر نظریں تیز کرکے ورکروں کو اہمیت دی جائے گئی

0 comments

Write Down Your Responses