ہارون آباد سے ملحقہ گاؤں چک76 فور آر عرصہ66 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم


ہارون آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) ہارون آباد سے ملحقہ گاؤں چک76 فور آر عرصہ66 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم چلا آرہاہے۔جبکہ اس گاؤں کا زیادہ تر رقبہ میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی حدود میں واقع ہے۔یہاں صحت وصفائی کا نظام ناقص ہے۔گھروں اور نالیوں کا گندہ پانی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں میں کھڑا رہتا ہے۔سیوریج پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے یہ موت کے کنووں کا منظر پیش کرتے ہیں۔ٹوبہ مویشیاں و دیگر گاؤں کے محلہ جات گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مچھروں کی آماجگاہ بنے ہوے ہیں۔دکھاوے کے طور پر ڈینگی کے بارے میں ریڈیو،ٹی۔وی اور اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے مگر اس گاؤں میں ابھی تک مچھروں کے سد باب کیلیے کوئی سپرے نہ کیا گیا ہے۔سیاسی و سماجی رہنماء راؤ محمد شفیق نے ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر بہاول نگر،تحصیل ایڈمنسٹریٹر ہارون آباد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses