وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی ترقیاتی پروگرام برائے آبپاشی کے تحت بہاولپور ضلع کے 66چھوٹے کاشتکاروں کو لیزر لینڈلیولنگ مشین فراہم کرنے کا پروگرام مکمل کر لیا گیا

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی ترقیاتی پروگرام برائے آبپاشی کے تحت بہاولپور ضلع کے 66چھوٹے کاشتکاروں کو لیزر لینڈلیولنگ مشین فراہم کرنے کا پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت حکومت ان کاشتکاروں کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی اور ہر کاشتکار کو سوا دو لاکھ روپے کا مالی فائدہ ہوگا۔اس سلسلہ میں ای ڈی او زراعت توسیع کے دفتر میں صاف شفاف انداز میں قرعہ اندازی منعقد ہوئی ۔ جس کی نگرانی ڈی سی او بہاولپور عمران سکندر بلوچ نے کی۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس رانا سخاوت علی،ریجنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ملتان رئیس احمد رئیس،ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر احمد، ڈی او واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر حبیب اﷲ حبیب،واٹر مینجمنٹ کوارڈینیٹرشیخ طاہر محمود مسعود،ظفر اقبال، ڈی او زراعت عرفان چیمہ اور زمیندار و کاشتکاران موجود تھے۔ڈی سی او عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ پنجاب زرعی ترقیاتی پروگرام برائے آبپاشی سے پانی کی بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے زراعت کو فروغ اور کاشتکار و زمیندار خوشحال ہوگا۔زرعی ترقیاتی پروگرام برائے آبپاشی کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی میں ساڑھے بارہ ایکٹر تک اراضی رکھنے والے 412زمیندار و کاشتکاران نے درخواستیں جمع کرائیں۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں لیزر لینڈ لیولنگ سیٹ کی مالیت5سے6لاکھ روپے ہے۔انہون نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کیلئے حکومت پنجاب نے سبسڈی دینے کیلئے 3کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ای ڈی او زراعت نے کہا کہ اس قرعہ اندازی کے تحت احمد پور شرقیہ تحصیل سے 4زمیندار و کاشتکار،بہاولپور سے 8،حاصل پور سے25،خیر پور ٹامیوالی سے 7اور یزمان تحصیل سے تعلق رکھنے والے 22چھوٹے زمیندار و کاشتکاران کو لیزر لینڈ لیولنگ مشین دی جائے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses