ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں موک ایکسر سائز ، فرضی دھماکو ں میں، متعدد افرادشدید زخمی ،2دہشت گرفتار ،عوام کی جانب سے تعریف

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں جیل کے مختلف حصوں میں فرضی دھماکے عمل میں لائے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افرادشدید زخمی ہو گئے جس پر ریسکیو 1122کی مستعد ایمبولینس سروس نے بم ڈسپوزل سکواڈ ، سپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی معاونت سے علاقے کی ٹیکنیکل سویپنگ کے بعد زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال شفٹ کرنے کا مظاہرہ کیا جبکہ جیل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری رکھا جس کے نتیجے میں 02دہشت گرفتار کر لئے گئے کیونکہ موک ایکسر سائز اس قدر اچانک اور اوریجنل تھی کہ اچانک جیل کے افراد تشویش میں مبتلا ہو گئے لیکن جب انہیں موک ایکسر سائز کا پتہ چلا تو انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے مجموعی اقدامات کی اچھے الفاظ میں تعریف کی ۔

0 comments

Write Down Your Responses