ڈپٹی کمشنر کورنگی جناب زبیر احمد چنا کی زیر صدارت25 تا 28 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں خصوصی اجلا س منعقد

کراچی(ایم وی این نیوز) ڈپٹی کمشنر کورنگی جناب زبیر احمد چنا کی زیر صدارت25 تا 28 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں خصوصی اجلا س منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے دوران امن و امان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج الدین،SP کورنگی عثمان باجوہ ،SP لانڈہی فیصل نور ،WHO کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں، ٹاؤن ہیلتھ آفیسرکورنگی ڈاکٹر سید حسین احمد، ٹاؤن ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ڈاکٹر نصرت ، ڈاکٹر شاہد اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی جناب زبیر احمد چنا نے کورنگی ،لانڈھی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے THO سے پولیو مہم کے دوران آنے والی مسائل کی تفصیلات معلوم کیں کورنگی ،لانڈھی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے THO نے اپنے اپنے کچھ علاقوں کی نشاندہی کی اور یہ طے پایہ کہ حساس علاقوں میں پولیو مہم چوتھے روز چلائی جائے گی تاکہ زیادہ تعداد میں پولیس اور رینجرز اہلکار کی موجودگی ممکن ہوسکے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوانہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی تشریحی مہم کے لئے جگہ جگہ بینرزاورمساجد ،مارکیٹوں کے اطراف میں پمفلٹ چسپاں کئے جائیں تاکہ عوام میں پولیو کی آگاہی حاصل ہوسکے اور مہم کے بہتر نتائج حاصل ہوسکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کریں کہ یہ عمل انہی کے فائدے کے لئے ہے جس سے ان کے بچے خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے سو فیصد مقاصدحاصل کرنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بر ؤے کار لائیں ڈپٹی کمشنر کورنگی جناب زبیر احمد چنا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عوام میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے انھوں نے مزیدکہا کہ بالخصوص کچی آبادیوں میں اس مہم کے دوران خاص توجہ دی جائے ساتھ میں والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس موذی مرض سے حفاظت ممکن ہوسکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses