تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی کال پر23نومبرکونیٹوسپلائی کوبندکرینگے

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی کال پر23نومبرکونیٹوسپلائی کوبندکرینگے۔تحریک انصاف کے قافلے ڈیرہ اسماعیل خان سے 22نومبرکی رات پشاورکیلئے روانہ ہونگے۔نیٹوسپلائی کے راستوں پربھی پی ٹی آئی کے کارکنان موجودہونگے۔عمران خان کی ہرکال پرکارکنان سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کرحرف بہ حرف عمل کرینگے۔ہنگومیں ہونیوالے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنمامختیارخان بھٹنی ودیگرکارکنان موجودتھے۔سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ ڈرون حملوں کے ذریعے بیگناہ لوگوں کوشہیدکیاجارہاہے اورانکاخون بہایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران خزانے بھرنے میں مصروف ہیں۔امریکہ کے غلام ہیں۔ڈالروں کیلئے بھکاری بن کرآئی ایم ایف اوردیگراداروں سے فنڈزلئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھکاری نہیں ہے اورنہ ہی ہم کسی سے بھیک مانگتے ہیں۔امریکی پالیسیوں کی مخالفت کرینگے۔ہماری حکومت کرسی اوراقتدارکیلئے قوم کودھوکہ نہیں دیگی۔پروآسرکل کے لوگوں نے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی بجائے مولانابرادران کوووٹ دےئے مگروہ حلقہ آج کل مسائل کاگڑھ بن چکاہے۔مولانابرادران کوووٹ دینے والے آج پچھتارہے ہیں۔ہم نے تبدیلی کاجونعرہ لگایااسے ہرصورت میں شرمندہ تعبیربنائینگے۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری اداروں کوفعال کرینگے اورسرکاری اداروں سے بلیک میلر‘قبضہ گروپ آفیسرسے غریب عوام کی جان چھڑائینگے۔سرکاری اداروں سے سیاسی مداخلت کوعملی طورپرختم کرینگے۔بعدازاں پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ ہم نے اداروں کومضبوط کرناہے یہ وقت آپس کے اختلافات کانہیں اورنہ ہی آپس کے اختلافات کواخبارات کی زینت بنایاجائے۔کارکنان پارٹی کاسرمایہ ہیں اورانکے جائزمسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے معلومات تک رسائی کابل صوبائی اسمبلی سے منظورکرلیاہے۔جوانتہائی مستحسن اقدام ہے۔اب لوگوں کوآگے آناچاہئے اوراپنے اداروں سے متعلق معلومات حاصل کرنی چاہئے اورافسران پابندہیں کہ وہ عام آدمی کوبھی معلومات تک رسائی دیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسودہ صوبائی اسمبلی میں منظورہوچکاہے اورعنقریب صوبہ بھرمیں بلدیاتی انتخابات منعقدہونگے۔جس کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوجائینگے۔

0 comments

Write Down Your Responses