سرگودھا پولیس نے 22 دن قبل تاوان کیلئے اغواء ہونے والا 4-189سالہ بچہ بازیاب کرالیا، تاوان کی رقم 7لاکھ 40 ہزار روپے برآمد، پانچ ملزمان گرفتار۔

سرگودھا (انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت محمود کی ہدایت پر ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی سٹی رانا غلام مرتضیٰ معہ ہمرائیاں نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا 4-189 سالہ بچہ بازیاب کراکر ملزمان سے تاوان کی رقم7لاکھ 40 ہزار روپے، 4 تولے طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ30.10.13 کو ایڈووکیٹ طلعت رفیق کا بیٹا محمد طلال بعمر4-189 سال گلشن جمال میں تقریباً 10بجے دن اپنے گھر سے ٹافیاں لینے کیلئے بازار میں نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔ جس کی تلاش کی گئی مگر دستیاب نہ ہوا۔ اسی روز قریب11:00بجے رات طلعت رفیق ایڈووکیٹ کو موبائل پر کال موصول ہوئی اور 50 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کا کہا کہ ان کا بچہ کالر کی تحویل میں ہے پولیس کو آگاہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ طلعت رفیق ایڈووکیٹ نے بچے کی جان کے تحفظ کی خاطر اس امر کی اطلاع پولیس کو نہ دی اور نامعلوم اغواء کنندگان کو رقم مبلغ11لاکھ15 ہزار روپے اور 10تولے زیورات بمقام8 رسالہ ان کے حوالے کردیئے اور تاوان کی رقم کی ادائیگی کے دوران ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جنھوں نے تاوان کی رقم لے کر بچے کو بھلوال سے آگے سالم روڈ پر حوالے کردیا۔ طلعت رفیق ایڈووکیٹ نے مورخہ07.11.13 کو پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ اس اطلاع پر پولیس نے ملزمان عزیز الرحمن ولد عبدالرحمن قوم قصاب سکنہ سردار پور مورووالا تھانہ شاہپور صدر سرگودھا ، محمد قاسم ولد محمد اکبر قوم شیخ سکنہ شاداب ٹاؤن گلی نمبر5 جھال چکیاں سرگودھا ، محمد راشد ریاض ولد محمد ریاض قوم جٹ سکنہ شاداب ٹاؤن گلی نمبر5 جھال چکیاں سرگودھا ، منصب علی ولد گلزار احمد قوم بلوچ سکنہ جھال چکیاں سرگودھا ، محمد اقبال ولد اللہ بخش قوم کلیرا سکنہ بونگا منہاس سرگودھا کیخلاف مقدمہ نمبر506 مورخہ07.11.13 جرم365-Aت پ تھانہ اربن ایریا درج کرلیا ۔ ڈی پی او سرگودھا نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے زیرقیادت DSP سٹی رانا غلام مرتضیٰ ، اظہر باجوہSI/SHO تھانہ اربن ایریا ، انسپکٹر خرم انور SHO تھانہ سٹی اور انسپکٹر قیصر عباس SHO تھانہ کینٹ ایک ٹیم تشکیل دی۔ جنھوں نے پیشہ ورانہ حکمت عملی سے عزیز الرحمن وغیرہ پانچ کس کو گرفتار کرلیا۔ عزیز الرحمن اس وقوعہ کاماسٹر مائنڈ ہے اور پولیس کنسٹیبل متعینہ CIA سٹاف تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں میں اقبال کلیرا PQR بھی شامل ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش اقرار جرم کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 125-CC بلا نمبر، ایک عدد رائفل30 بور PPSH معہ 2 ضرب پسٹل ۳۰ بور ، رقم مبلغ7لاکھ40 ہزار روپے اور 4 تولے طلائی زیورات بھی برآمد کرلئے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses