بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے امتحان میٹرک سالانہ 2014 ء کی داخلہ فیس کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے امتحان میٹرک (کلاس نہم،دہم و کمپوزٹ) سالانہ 2014 ء کی داخلہ فیس کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا۔سیکرٹری بورڈپروفیسر حامد خلیل کے مطابق امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ و ریگولر طلباء وطالبات سنگل فیس کے ساتھ مورخہ28نومبر 2013ء تا 18 دسمبر 2013ء تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ سائنس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولرطلباء وطالبات کی سنگل فیس مبلغ650/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ800/-روپے ہوگی۔پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی سنگل فیس مبلغ1300/- روپے اورپرائیویٹ کیلئے مبلغ 1350/- روپے ہوگی۔اسی طرح کمپوزٹ (کلاس نہم و دہم) سائنس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولر طلباء طالبات کی سنگل فیس 1950/- روپے مقرر کی گئی ہے۔آرٹس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی سنگل فیس مبلغ 600/-روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 750/- روپے ہو گی۔ پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی سنگل فیس مبلغ 1250/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 1300/- روپے ہوگی۔ اسی طرح کمپوزٹ(کلاس نہم و دہم) آرٹس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولرطلباء وطالبات کیلئے سنگل فیس مبلغ 1850/- روپے مقرر کی گئی ہے۔پرائیویٹ و ریگولر طلباء وطالبات دو گنا فیس کے ساتھ مورخہ19دسمبر2013ء تامورخہ 27 دسمبر 2013ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ سائنس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولرطلباء وطالبات کی دو گنافیس مبلغ 1300/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 1500/-روپے ہوگی۔پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی دو گنا فیس مبلغ1950/- روپے اورپرائیویٹ کیلئے مبلغ 2050/- روپے ہوگی۔اسی طرح کمپوزٹ (کلاس نہم و دہم) سائنس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولر طلباء طالبات کی دوگنا فیس مبلغ3250/- روپے مقرر کی گئی ہے۔ آرٹس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی دوگنافیس مبلغ 1200/-روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ1400/- روپے ہو گی۔ پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی دو گنا فیس مبلغ 1850/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ1950/- روپے ہوگی۔ اسی طرح کمپوزٹ(کلاس نہم و دہم) آرٹس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولرطلباء وطالبات کی دو گنا فیس مبلغ 3050/- روپے مقرر کی گئی ہے۔پرائیویٹ و ریگولر طلباء وطالبات تین گنا فیس کے ساتھ مورخہ28دسمبر2013ء تا مورخہ 06 جنوری 2014ء تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ سائنس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولرطلباء وطالبات کی تین گنافیس مبلغ1950/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 2200/-روپے ہوگی۔پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی تین گنا فیس مبلغ2600/- روپے اورپرائیویٹ کیلئے مبلغ 2750/- روپے ہوگی۔اسی طرح کمپوزٹ (کلاس نہم و دہم) سائنس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولر طلباء طالبات کی تین گنا فیس مبلغ4550/- روپے مقرر کی گئی ہے۔آرٹس گروپ پارٹ اول (کلاس نہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی تین گنافیس مبلغ 1800/-روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 2050/- روپے ہو گی۔ پارٹ دوئم (کلاس دہم) کے ریگولر طلباء وطالبات کی تین گنا فیس مبلغ2450/- روپے اور پرائیویٹ کیلئے مبلغ 2600/- روپے ہوگی۔ اسی طرح کمپوزٹ(کلاس نہم و دہم) آرٹس گروپ کے پرائیویٹ و ریگولرطلباء وطالبات کی تین گنا فیس مبلغ4250/- روپے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ امتحان میٹرک سالانہ 2014ء کا انعقاد یکم مارچ 2014ء سے متوقع ہے۔ امتحانی فیس اور داخلہ فارم جاری شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخ تک بورڈ دفتر میں وصول ہونالازمی ہیں۔ آرٹس گروپ میں پریکٹیکل والا مضمون اختیار کرنے کی صورت میں سائنس گروپ کی فیس جمع کرواناہو گی پرائیویٹ طور پر پہلی مرتبہ امتحان میں شامل ہونے والے طلباء وطالبات کو داخلہ فیس کے ساتھ مبلغ 850/- روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔ مقررہ داخلہ فیس میں پروسیسنگ فیس جبکہ میٹرک پارٹ سیکنڈ اور کمپوزٹ کی فیس میں اجراء سند کی فیس بھی شامل ہے۔ نیز امتحان میٹرک سالانہ/ضمنی 2013ء میں فیل ہونے والے امیدواران دوبارہ امتحان دیتے وقت سند کی فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ گورنمنٹ ادارہ جات کے ریگولر طلباء و طالبات سنگل داخلہ فیس اور رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ ہیں جبکہ 100/- روپے پروسیسنگ /داخلہ فارم فیس اور اجراء سرٹیفکیٹ مبلغ 550/- روپے جمع کروانے کے پابندہوں گے۔ امسال بورڈ ہذا کوئی داخلہ فارم پرنٹ نہیں کر رہا اس لئے تمام داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر رکھ دیئے گئے ہیں اس لئے تمام پرائیویٹ طلباء وطالبات بورڈ ھذاکی ویب سائیٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اسے ہرلحاظ سے مکمل کرنے کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جھنگ روڈ فیصل آباد کے پتہ پر بذریعہ ڈاک،کوریئر یا دستی بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ 

0 comments

Write Down Your Responses