سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ نہم ودہم سالانہ امتحان 2014 ء کا آغاز یکم مارچ 2014 ء بروز سوموار سے متوقع

سرگودہا(انویسٹی گیشن ٹیم) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے بتایاہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ نہم ودہم سالانہ امتحان 2014 ء کا آغاز یکم مارچ 2014 ء بروز سوموار سے متوقع ہے جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی ؍رجسٹریشن فارم مع فیس دفتر ہذا واقع 49 ٹیل سرگودہا میں وصول ہونے کا شیڈول حسب ذیل ہے ۔ بغیر لیٹ فیس فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ 28 نومبر 2013 سے 18 دسمبر 2013 اور دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ 19 دسمبر 2013سے 27 دسمبر 2013 اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ 28 دسمبر 2013سے 6 جنوری 2014 جبکہ تین گنا فیس جمع 500 روپے یومیہ کی تاریخ 7 جنوری 2014سے 16 جنوری 2014 مقرر کی ہے ۔واضح کیا جاتاہے کہ 16 جنوری 2014 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا ۔شرح فیس آرٹس گروپ جماعت نہم ریگولر 900 روپے اور پرائیویٹ جماعت نہم 950 روپے ‘ جماعت دہم ریگولر 900 روپے اور جماعت دہم پرائیویٹ 950 روپے ‘ سائنس گروپ جماعت نہم ریگولر 950 روپے اور جماعت نہم پرائیویٹ 1000 روپے ‘جماعت دہم ریگولر 950 روپے اور جماعت دہم پرائیویٹ 1000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کو 900 روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہو گی ۔ علاوہ ازیں جماعت دہم؍کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شمولیت کی صور ت میں 550 روپے سند فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔

0 comments

Write Down Your Responses