حضرت میاں سراج الدین سراج قادری کا16واں سالانہ عرس مبارک 30نومبر بادشاہ پور (ملکوال)منعقد ہوگا

سرگودہا(انویسٹی گیشن ٹیم) سلسلہ قادریہ کی محترم شخصیت حضرت میاں سراج الدین سراج قادری ؒ کا16واں سالانہ عرس مبارک زیر صدارت سجادہ نشیں دربار عالیہ صاحبزادہ توقیر احمد فائق چیئرمین فیڈرل سروسز ٹربیونل مؤرخہ 30نومبر بروز ہفتہ بمقام دربار عالیہ ،سراجیہ ،قادریہ،بادشاہ پور (ملکوال)منعقد ہوگا۔عرس کی تقریبات کے مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید حسن الامیر گیلانی سجادہ نشین دربار گیلانی بھیرہ شریف ہونگے ۔حضرت میاں سراج الدین سراج قادری ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقد ہونے والی روحانی کانفرنس سے مولانا محمد ظفر قادری ودیگر علماء خطاب کریں گے۔محفل نعت میں نثار قادری سرگودہا،محمد بلال چدھڑ حافظ آباد،حماد رسول منڈی بہا ؤالدین اور درباری نعت خواں میاں لال خان بطور خاص شرکت کریں گے ۔محفل سماع کے پروگرام میں ٹی۔وی۔و ریڈیو آرٹسٹ انور پاشااور ان کے ہمنواء آف فیصل آباد شریک ہونگے عرس تقریبات کے انتظامات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ حکومت پنجاب ڈاکٹر میاں تنویر احمد شائق،وائس پریذیڈنٹ حبیب بینک سرگودہا میاں وقار عظیم ،اور زونل مینجر زرعی ترقیاتی بینک لاہور میاں اقتدار قادری کے سپرد ہیں ۔عرس تقریبات کی نقابت کے فرائض محمداحسان رضوی منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور ادا کریں گے جبکہ منقبت منظور واصب آف گوجرہ پیش کریں گے ۔نوابزادہ مظہر حیات اور اکرام اللہ بھاگت کے مطابق حضرت میاں سراج الدین سراج قادری ؒ کے عرس میں شریک ہونے والے عقیدت مندوں کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses